ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو بس اسٹانڈ پرڈیڑھ کلوگرام خالص سونے کے ساتھ ایک بھٹکلی شخص گرفتار

منگلورو بس اسٹانڈ پرڈیڑھ کلوگرام خالص سونے کے ساتھ ایک بھٹکلی شخص گرفتار

Sun, 10 Nov 2019 13:16:22    S.O. News Service

منگلورو10نومبر(ایس او نیوز) ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹلی جنس کے افسران نے ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منگلورو بس اسٹانڈ پر بنگلورو سے منی پال جانے والی کے ایس آر ٹی سی کی والوو بس سے اپنے ساتھ ڈیڑھ کلو گرام خالص سونا رکھنے کے الزام میں ایک بھٹکلی شخص کو گرفتار کرلیا۔

 ڈی آر آئی منگلوروکے ڈپٹی ڈائریکٹر شریاس کے ایم نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے شخص کا نام صبغت اللہ کولا(31سال) ہے۔ عصر میں 4.15بجے جب آئراوتی بس بنگلورو سے منگلورو پہنچی تو ڈی آئی آر افسران نے چھاپہ مارا۔ ملزم سے تفتیش کرنے پر اس نے اپنے پاس موجود59.5لاکھ روپے مالیت کی سونے کی سلاخوں کے بارے میں کوئی قانونی دستاویز پیش نہیں کی اور غیر اطمینان بخش جواب دیتا رہا۔ پھر گہری پوچھ تاچھ دوران اس نے بتایا کہ یہ سونا اسے بھٹکل کے ایک شخص نے دبئی میں دیا تھا۔ وہ توبس پیسہ کمانے کے لئے سونا ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچانے(کیریئر) کاکام کرتا ہے۔ اس نے دبئی سے سنگاپور اور وہاں سے چینئی تک ہوائی سفر کیا۔ چینئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے کامیابی کے ساتھ سونا باہر اسمگل کرنے کے بعداس نے بس کے ذریعے بنگلورو تک بس سے سفر کیا۔ پھر بنگلورو سے بھٹکل جانے کے لئے وہ کے ایس آر ٹی سی بس کے ذریعے سفر کررہاتھا۔

 ڈی آئی آر افسران کا کہنا ہے کہ ملزم نے تفتیش کے دوران انہیں بتایا کہ سنگاپور اور چینئی کے راستے سے سونا اسمگل کرنے میں آسانی کو دیکھتے ہوئے اس نے اس روٹ سے سفر کیا تھا۔ 24کیرٹ سونے کی 14سلاخیں ’مارلبرو‘سگریٹ کے باکس میں چھپائی گئی تھیں۔ کسٹمز ایکٹ1962کے تحت ملزم کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے۔


Share: